وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر نو منتخب صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے دوران تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے سابق صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی یونیورسٹی دھماکہ، چینی اساتذہ کی وطن واپسی شروع، تدریس معطل

تعزیتی گفتگو کے دوران شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے اماراتی بھائیوں کے دکھ اور غم میں پوری طرح شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مرحوم صدر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست اور قابل اعتماد ساتھی سے محروم ہو گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سابق صدر کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہیں۔ شیِخ خلیفہ کو پاکستانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

سابق صدر خلیفہ بن زاید کی متحرک قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہون نے متحدہ عرب امارات کو معاشی پاور ہاؤس میں تبدیل کیا۔شیخ خلیفہ کی میراث اماراتیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نومنتخب صدرمحمد بن زید النہیان  متحدہ عرب امارات کو ترقی اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔شیخ محمد بن زید نے دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات سے یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts