پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرادیا
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: دنیا کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سرکرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہراکر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے شہروز کاشف 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے 20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر ہانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔ شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کرگئے

اس سے قبل شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

Related Posts