شمالی کوریا نے کوویڈ-19 پر قابو پانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرلیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریا نے کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرلیں
شمالی کوریا نے کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرلیں

سیئول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ملک میں پہلے کوویڈ-19 کیس سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے حکم دیا کہ پیونگ یانگ میں پھیلتی عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے ہمیں ادویات کی بروقت فراہمی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنی ہوگیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ ایک ایسے ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنا جس میں طبی سامان نہ ہونے کے برابر ہے اور ویکسین کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں، ایسے میں شمالی کوریا کو بڑے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیاکی رپورٹ کے مطابق، کورین رہنما کم جونگ اون نے کورونا وائرس کے پہلے کیس کے تصدیق ہونے پر ملک میں ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر تعزیت

رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں بخار میں مبتلا مریضوں سے لیے گئے نمونوں میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ پایا گیا ہے۔ تاہم ، رپورٹ میں کورونا کیسز کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے آغاز کے بعد سے شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے سرحدوں پر سخت پابندی عائد ہےاور اب تک ملک میں کسی کورونا کیس کے سامنے آنے کی تصدیق بھی نہیں کی تھی۔

Related Posts