وزیر اعظم شہباز شریف کا بارش متاثرین کی بحالی کا عزم، کتنی امداد کا اعلان کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What did PM Shehbaz say in his message on International Women’s Day?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بارش سے متاثر ہونے والوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات انسان کے بس سے باہر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

مظفرآباد کے دورے کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور برف باری کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفت میں آزاد کشمیر کے 8 افراد شہید ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ آج میں یہاں تعزیت اور افسوس کا اظہار کرنے اور مرنے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرین کی بحالی اور انہیں ان کے گھروں میں آباد نہیں کیا جاتا، میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات میں جن کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ان کو بھی 7 لاکھ روپے اور جن کے گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے انہیں 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے این ڈی ایم اے آزاد کشمیر کے ساتھ سروے کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ سروے مکمل ہونے پر 13 مارچ تک مرنے والوں، زخمیوں یا متاثرین کے گھر والوں کو تمام رقوم پہنچا دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے لیے خاص طور پر این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قدرتی آفات کی صورت میں یہ ہیلی کاپٹر آسانی سے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری اس آزمائش کی گھڑی میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس کریں گے۔

Related Posts