وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں دو دن کی توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں دو دن کی توسیع کردی
وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں دو دن کی توسیع کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے وفد نے لندن میں اپنے قیام میں مزید دو دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور اُن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد نے تین روزہ دورے کے بعد آج (جمعہ) کو پاکستان واپس آنا تھا جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کا وفد اب اتوار کو پاکستان واپس آئے گا۔

 دوسری جانب گزشتہ روز لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت نے نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، وزیرِ داِخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ایاز صادق اور دیگر ن لیگی رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے معاشی فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ کے اتحاد سے معرضِ وجود میں آنے والی حکومت کے سرکردہ حکام نے پنجاب کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے امور پر بھی مشاورت کی۔

Related Posts