وزیرِ اعظم عمران خان پشاور اور نوشہرہ میں ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان ایک ہاؤسنگ اسکیم اور مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کرنے کیلئے پشاور اور نوشہرہ کا دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج نوشہرہ میں ملک کے کم آمدن والے طبقے کیلئے جالوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ وزیرِ اعظم پشاور میں درۂ آدم خیل روڈ کی بحالی اور اپ گریڈ پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

پشاور میں وزیرِ اعظم عمران خان چترال شندور روڈ کی بحالی اور توسیع کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ خیبر پختونخوا ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعمیر کردہ او پی ڈی بلاک کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 13 روز قبل اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ ادوار میں ایسے قرضے لیے گئے جس سے ملک پر مزید قرضے چڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

Related Posts