بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد وزیر اعظم چین سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ چار روزہ دورۂ چین کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج صبح اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔ دونوں رہنما عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان مسئلہ کشمیر، افغان بحران پر تبادلہ خیال
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کے دورۂ چین کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی، دونوں رہنما عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کریں گے، اس تاریخی ملاقات کے بعد وزیر اعظم اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2022
چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات ختم ہوگئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان روانگی کیلئے ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی کی جن پنگ کی ملاقات ختم ہو گئ ہے اور وزیر اعظم پاکستان روانگی کیلئےائرپورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2022