وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت افغانستان کے مسائل پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کے وفاقی کابینہ اجلاس میں سائبر حملوں کے تناظر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد آپریشنل ایمرجنسی کے نفاذ پر بات چیت ہوگی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ قانون سازوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔ 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے سربراہان اور ممبران کے معاوضوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نئی رویتِ ہلال کمیٹی کیلئے قانون سازی کی منظوری دے گی۔ بھاری کمرشل گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی بھی منظوری دی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ وفاقی کابینہ اراکین کو نادرا کے اراکین کی تقرریوں پر ایک سمری پیش کرے گی۔ قائدِ اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا مسودۂ قانون بھی پیش کیا جائے گا۔ پینل سرچارج کے خاتمے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دران بیورو آف امیگریشن اور اوور سیز ایمپلائمنٹ امیگرنٹ پروٹیکٹرز کے تبادلے اور دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی (ڈی بی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کی منظوری دی جائے گی۔

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے نجکاری،  کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں متوقع، وزیر اعظم لاہور کا دورہ کل کریں گے

Related Posts