ایف بی آر نے 1395ارب جمع کر لیے، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر نے 1395ارب جمع کر لیے، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد
ایف بی آر نے 1395ارب جمع کر لیے، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کے 1 ہزار 395ارب روپے جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1 ہزار 211 ارب کے طے شدہ ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے کامیابی سے 1 ہزار 395 ارب روپے جمع کیے جس پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گزشتہ برس اسی عرصے سے تقابل کرنے پر شرحِ نمو 38فیصد بنتی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب کے ٹیکسز اکٹھے کرنے پر ایف بی آر کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

 ٹوئٹر پر 2 ماہ قبل 31 اگست کو اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے ضمن میں اچھی خبر یہ ہے کہ ایف بی ار نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی  850ارب اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے جولائی کے دوران ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔

 ٹوئٹر پر جولائی کے اختتام پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کیے جاچکے ہیں جو تاریخی اعتبار سے جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی کے دوران 410 ارب اکٹھے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

Related Posts