شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi leaves for China on a two-day visit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں۔ وزیرِ خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے جہاں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر پیشرفت متوقع ہے۔

سرکاری دورے کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور دیگر اماراتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی ہوگی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اماراتی قیادت سے پاک امارات  تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون، پاکستانی افرادی قوت کیلئے ملازمتوں کے مواقع سمیت دیگر امور پر گفت و شنید کریں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات عالمی برادری میں پاکستانی کمیونٹی کا دوسرا بڑا گھر سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مضبوط و مستحکم تعلقات قائم ہیں، دونوں مسلم ممالک اخلاقی اقدار اور تاریخ کے اعتبار سے گہرے روابط رکھتے ہیں۔ وزیرِ خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس پر تشدد میں ملوث مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فواد چوہدری

Related Posts