کینیڈا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت اپنی اہمیت کھونے لگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹن ٹروڈو
(فوٹو: الجزیرہ)

اوٹووا: کینیڈا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت اپنی اہمیت کھونے لگی، حکمراں جماعت لبرلز کی حمایت میں کمی کی وجوہات میں مذہبی عوامل بالخصوص مسلم، سکھ، ہندو اور یہودی ووٹرز پیش پیش ہیں۔اینگس ریڈ انسٹیٹیوٹ کے سروے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم ووٹرز کا رجحان این ڈی پی کی جانب ہے جو جگمیت سنگھ کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے اور جسٹن ٹروڈو کی عدم حمایت کی وجہ غزہ تنازعے پر کینیڈا کی جانب سے واضح مؤقف کا سامنے نہ آنا اور مسلم برادری کا عدم اطمینان ہے۔

اینگس انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان، سکھ، ہندو اور یہودی برادری جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے، خاص طور پر غزہ کے تنازعے کے علاوہ معاشی عدم مساوات کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی جسٹن ٹروڈو حکومت مذہبی برادریوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب کینیڈا کے یہودی کنزرویٹو پارٹی کو حکمران لبرلز پر ترجیح دے رہے ہیں جس کی بڑی وجہ جسٹن ٹروڈو حکومت کی اسرائیل غزہ تنازعے پر کھل کر اسرائیل کی حمایت نہ کرنا ہے۔ ہندوؤں اور سکھوں سمیت دیگر مذہبی گروہ بھی کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔

مذہبی گروہوں کاماننا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیاں ان کی مذہبی اقدار اور تحفظات سے زیادہ مطابقت رکھتی ہیں اور سروے میں عوام کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی پالیسی بھی سامنے آئی۔ حکمراں جماعت کی پالیسیوں میں عوام کی دلچسپی کافی کم ہوچکی ہے۔

Related Posts