وزیر اعظم عام آدمی کے ساتھی، ان کا نصب العین اسے ترقی یافتہ دیکھنا ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عام آدمی کے ساتھی، ان کا نصب العین اسے ترقی یافتہ دیکھنا ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عام آدمی کے ساتھی، ان کا نصب العین اسے ترقی یافتہ دیکھنا ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں اور ان کا نصب العین اسے ترقی کرتے ہوئے دیکھنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام وزیر اعظم کی بصیرت کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گلستانِ جوہر کراچی میں شہید میجر عدیل شاہد کے گھر آمد

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان محروم، غریب اور بے کس طبقے کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں اور اسے سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند ہوتے دیکھنا وزیر اعظم کا خواب ہے۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ اور احساس پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے بنیادی سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑی کوئی بے بسی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ضرورت مند افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے جو اپنے مالی حالات کی وجہ سے ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعدخصوصی ائیر لائن پرواز کے ذریعے  امریکا پہنچے جہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

سات روزہ دورۂ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سربراہانِ مملکت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس دورے کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو پوری دنیا پر واضح کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے, صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

Related Posts