وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran takes notice of petroleum shortage

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے احتساب کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، مناسب قیمتوں پر بنیادی اشیاء کی فراہمی ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم نے شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مزید کارروائیوں کے لئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب پی ٹی آئی کے منشور کا ایک حصہ ہے ، ہم کسی کو بھی طاقت کے غلط استعمال سے پیسہ کمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی کے برعکس مناسب قیمتوں پر بنیادی اشیاء کی دستیابی اولین ترجیح ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا جاتا تھا۔

شوگر انکوائری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں معاملات متعلقہ ایجنسیوں کو کارروائی کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور جو لوگ کاروبار کے لئے سیاست کا استعمال کرتے ہیں ان کا احتساب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔

کابینہ کے ارکان نے کہا کہ عوام کوپیٹرولیم قیمتوں کا فائدہ دینے کے بجائے اس کے برعکس ہوا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کو پیٹرول کی تلاش میں پورے ملک میں بھٹکنا پڑرہا ہے۔

پیٹرولیم بحران کے بارے میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں صرف پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ صرف سات دن تک باقی تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت کو آئندہ مالی سال کیلئے 0.2 فیصد خسارے کا خدشہ ہے۔ورلڈ بینک

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ اس وقت ملک میں 225000 میٹرک ٹن سے زیادہ پیٹرول موجودہے اور پورے ملک میں ایک یا دو دن میں کافی مقدار میں پیٹرول دستیاب ہوگا۔

Related Posts