وزیر اعظم نے طبی عملے کیلئے حفاظتی اقدامات کے فقدان کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Things moving in right direction: PM Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی اقدامات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے طبی عملے کی حفاظت کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے سے طبی ماہروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 28 مئی تک طبی عملے کے 17 ارکان کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ طبی عملے کے 1904 ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران سہولیات کی کمی کی وجہ سے طبی عملے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اموات نے طبی ماہرین کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث 1 کروڑ 73 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کو طبی عملے کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی  کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Related Posts