عمران خان کہیں نہیں جارہے،حکومت مدت پوری کریگی،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید
مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں، موجودہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کریگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگلے تین ماہ تک شور مچائے گی اور کچھ نہیں بدلے گا ،یہاں تک کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاہے ہر روز پریس کانفرنس کریں کچھ نہیں ہوگا۔

آٹے اور چینی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جانی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت سخت مرحلے سے گذر رہی ہے لیکن امریکہ جیسے ملک کی معیشت کو بھی کورونا وائرس نے تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں تبدیلی چاہتے ہیںلیکن وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینگے۔

مزید پڑھیں:نریندر مودی کی پالیسیاں خطے میں کشیدگی مزید بڑھا سکتی ہیں،شاہ محمود قریشی

Related Posts