وزیراعظم نے آج 3 اہم اجلاس طلب کرلئے ، قوم سے خطاب کا بھی امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوورسیز پاکستانیوں سے سفارتخانے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم عمران خان
اوورسیز پاکستانیوں سے سفارتخانے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک کے معاملے پر حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی، وزیراعظم عمران خان نے آج 3 اہم اجلاس طلب کرلئے، قوم سے خطاب کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کے لئے قوم سے خطاب کریں گےاورقوم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال اور کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج پر تبادلہ خیال کے لئے حکمران جماعت کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ وزیر اعظم پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں:ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، وزیر اعظم

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور کافی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے جبکہ دوسرا دور آج ہوگا۔ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پاجائیں گے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کالعدم تحریکِ لبیک کے ساتھ پنجاب حکومت نے خوش اسلوبی سے مذاکرات کیے۔ پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ امید ہے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے۔

Related Posts