ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، مغربی دنیا میں ہونے والی گستاخیوں کو مستقل طور پر روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

اسلام آبادمیں مارگلہ ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا مقصد مسلم ممالک کے سربراہان مملکت کو جوڑنا اور اسلامو فوبیا کے معاملے پر امت مسلمہ کا ایک مضبوط کیس پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے فورمز پر اٹھاچکے ہیں،مجھے یقین ہے کہ اس مہم سے تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق گستاخانہ حرکتوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ نبی کریمؐ سے محبت کرتے ہیں، افسوس دین اور نبی کریمؐ سے پیار کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر تیار بنایاگیا ہے اور اس کے لوگ اپنے مذہب سے پیار اور محبت کرتے ہیں لیکن گستاخانہ اقدام کیخلاف اپنی املاک اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانااوراپنے لوگوں کو تکلیف غلط ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی و صوبائی وزراء کا کالعدم تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

مارگلہ ہائی وے منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے مزید منصوبوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیااور اقدام اٹھائے ہیں اوراس طرح کے منصوبوں کو انجام دینے کے دوران ماحولیات کے تحفظ کا پوری طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

Related Posts