8نکاتی ایجنڈے پر غور: عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیب ترمیمی آرڈینس کے حوالے سے گفت وشنید اور ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی و  معاشی صورتحال  پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا گزشتہ روز جاری کردیا گیا۔ 

آٹھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی جبکہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروے کے حوالے کرنے کی توثیق بھی کی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ سہیل احمد نامی شہری کو یوکے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔