وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طورخم:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پاک افغان طور خم بارڈر  کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ افغانستان سے بھی 3 رکنی حکام کا وفد شرکت کرے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے باقاعدہ افتتاح کے بعد طور خم سرحد دن کے 24 گھنٹے کھلی رہے گی اور پاکستان سے وسطی ایشیا تک تجارت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس: سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم فیصلے

آج وزیر اعظم عمران خان اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ 2002ء میں مکمل ہونے والے انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے۔ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سرحد پر جدید طریقے سے اسکیننگ کر سکتا ہے جس کے تحت سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

16 بلین روپے سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والا یہ منصوبہ پاک افغان سرحد سمیت پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کے اعتبار سے انتہائی اہم ہے جس سے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں، شر پسند عناصر اور اسمگلروں پر قانون کی گرفت مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم جدید ترین کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہے جس کا آئیڈیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم کی منظوری دئیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملکی سطح پر ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی اور گوگل کمپنی سے متعلقہ معاملات بھی طے پا گئے۔

ملکی معیشت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تکنیکی امور کے حوالے سے تکنیکی ماہرین سے بات چیت کی گئی جن میں گوگل سے وابستہ ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ خاتون اہلکار جو سنگاپور میں  گوگل کی سینئر ایگزیکٹو رہ چکی ہیں، پاکستانی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر رضامندی ظاہر کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم لانے کی منظوری دے دی

Related Posts