وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورۂ اسکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan to visit Lahore today

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کل ایک روزہ دورے کے لیے اسکردو روانہ ہورہے ہیں جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کے ساتھ ساتھ عوام کی طبی سہولیات کے لیے ایک ہسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کل دوپہر ڈھائی بجے اسکردو کے تاریخی میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کریں گے  جبکہ ایک روزہ دورے کے دوران 250 بستر پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح بھی وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی پذیرائی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے مشروط ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کے  دورے  کے  انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور پہلے ہی اسکردو پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب میں تحریک انصاف کے کارکنان، رہنماؤں، حکومتی عہدیداران اور عوام الناس کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان  نے کہا  کہ سی پیک منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت گزشتہ روز  اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کیساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں  وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ،وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیر بر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت رزاق داؤد ، معاون خصوصی پٹرولیم ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

Related Posts