فضل الرحمان کی پذیرائی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے مشروط ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کی پذیرائی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے مشروط ہے۔فردوس عاشق اعوان
فضل الرحمان کی پذیرائی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے مشروط ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی عوام میں پذیرائی اسی وقت ممکن ہے جب وہ اپنی آواز مظلوم کشمیریوں کے حق میں  بلند کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مولانا فضل الرحمان کو دئیے جانے والے پروٹوکول اور مراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بمباری سے 1 خاتون جاں بحق 3 افراد زخمی

مولانا فضل الرحمان کو مظلوم کشمیریوں کی کھل کر حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ آپ اپنے الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی اور ظالم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف موڑیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  اپوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی  مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مسلسل سیاست کر رہی ہیں اور مولانا کے ذریعے مدارس کے معصوم اور غیرسیاسی بچوں کو سیاسی مفادات کا ایندھن بنانا چاہتی ہیں جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہونے کا خطرہ بھی مول نہیں لینا چاہتیں۔انہوں نے سوال کیا کہ  آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا سچ بولیں گے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے  کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے گااور لاجسٹک کے شعبے کو موثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts