مولانااپنی ڈوبتی سیاست بچارہےہیں،دھرنے سےپریشانی نہیں،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan
PM-Imran-Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، مولانا اپنی ڈوبتی سیاست بچارہے ہیں، وہ مدارس میں اصلاحات پر زیادہ پریشان ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موجودہ معاشی صورتحال اور معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات سے طلبا ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے، مدارس اصلاحات پر فضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔

عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ  عوام کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے مقاصد سے آگاہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے پس پردہ مقاصد بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔

جلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے، مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، احتجاجی تحریکوں کا مقصد این آر او کے لیے دباؤ ڈالنا ہے، ہم کسی صورت کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

Related Posts