وزیر اعظم کی جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے فیصلے کی حمایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے فیصلے کی حمایت
وزیر اعظم کی جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے فیصلے کی حمایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے ملاقات کے دوران  جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام  پر لانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس دوران عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی احکامات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کو چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ میں نے چیف سیکریٹری سے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دی گئی درخؤاست پر عمل نہ ہوا تو توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کردیں گے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جیسے اہم معاملات کے حقائق عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔ 

Related Posts