بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ: پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ: پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ: پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا روز ہے جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان کو بنگلہ دیش پر 181 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا یہ پہلا میچ ہے جس کے دوران پاکستانی ٹیم نے مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر  پویلین لوٹ گئی۔ پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو 233 پر آل آؤٹ کیا۔

اس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 414 رنز بنائے گئے جبکہ پاکستان کے 6 کھلاڑی اب تک پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی حارث سہیل 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ یاسر شاہ نے 20 گیندوں پر 5 رنز اسکور کیے ہیں۔ اگر بنگلہ دیش کے ساتھ گزشتہ میچز کا جائزہ لیاجائے تو پاکستان 95.6 فیصد میچز جیتا ہے۔

فال آف وکٹس کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ 2، دوسری 93 جبکہ تیسری 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بیٹسمین شان مسعود کو ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کردیا گیا، اس فیصلے کا اعلان انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز  ملتان سلطانز نے کہا کہ کرکٹ کے جدید دور میں ہر ٹیم کو ایک ایسے کپتان کی ضرورت ہوتی ہے جو ذہنی و جسمانی طور پر کارکردگی دکھا سکے۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: شان مسعود ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

Related Posts