راولپنڈی میں بالا تکہ ہاؤس کےمالک کا بھائی اغوا: 1 کروڑ روپے تاوان وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بالا جی تکہ ہاؤس مالک کا بھائی اغوا: 1 کروڑ روپے تاوان وصول
راولپنڈی میں بالا جی تکہ ہاؤس مالک کا بھائی اغوا: 1 کروڑ روپے تاوان وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی کی مشہورِ زمانہ فوڈ چین بالا تکہ ہاؤس کے مالک کے بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کے بعد ملزمان نے لواحقین سے 1 کروڑ روپے تاوان  بھی وصول کر لیا ہے۔

محمد اسلم نامی تکہ ہاؤس مالک کے بھائی کو نامعلوم اغوا کاروں نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے علاقے گلریز سے اغوا کیا جس کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم تاوان کے طورپر طلب کی گئی۔

اغواکاروں کی طرف سے 5 کروڑ کی طلبی پر متاثرین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جا پہنچے جہاں چیئرمین قائمہ کمیٹی راجہ خرم نواز سے معاملے کی شکایت کی گئی۔

متاثرین کی درخواست پر ایکشن لیتے  ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی راجہ خرم نواز نے فوری طور پر آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کو قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

اغوا کار متاثرین سے مسلسل تاوان کا مطالبہ کرتے رہے جس پر محمد اسلم نے راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر 1 کروڑ روپے تاوان ادا کردیا ۔

ایک کروڑ روپے تاوان وصولی کے بعد اغوا کاروں نے مغوی کو رہا کردیا جس کے بعد سی پی او کے احکامات پر پرچہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

Related Posts