وزیراعظم کی چینی سفیرسےملاقات،سی پیک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنےپراتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی چینی سفیرسےملاقات،سی پیک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنےپراتفاق
وزیراعظم عمران خان سےچینی سفیریاؤژنگ کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سےچینی سفیریاؤژنگ کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالی ملاقات میں چینی سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان  کو انکی آنے والی سالگرہ پر تہنیتی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان اورچین کی روایتی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہےاورپاک چین  کمیونٹی کی تعمیر کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہ داری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اقتصادی ترقی کی درست راہ پرگامزن ہے،وزیراعظم

اس سےقبل وزیراعظم کی زیرصدارت  صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس  ہواتھا، اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات پیش کرنے کےلئے علاقائی ممالک کے کامیاب سرمایہ کاری ماڈلز اپنائےجائیں۔

Related Posts