پاکستان اقتصادی ترقی کی درست راہ پرگامزن ہے،وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اقتصادی ترقی کی درست راہ پرگامزن ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات پیش کرنے کےلئے علاقائی ممالک کے کامیاب سرمایہ کاری ماڈلز اپنائےجائیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات پیش کرنے کےلئے علاقائی ممالک کے کامیاب سرمایہ کاری ماڈلز اپنائےجائیں۔

وزیراعظم نے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس کی صدرت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سیّد زبیر حیدر گیلانی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری منصوبہ بندی، ممبر پالیسی ایف بی آر اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نےاس موقع پرہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام میں آسانی پیدا کرنے کیلئے خصوصی اقتصادی علاقوں میں بجلی، گیس اور رابطہ سڑکوں جیسی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔

وزیراعظم کو خصوصی اقتصادی زونز سےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی، بریفنگ کے مطابق اقتصادی زونزپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع  پیداکریں گے، یہ بھی بتایاگیا کہ چین نےمختلف پاکستانی مصنوعات میں سرمایہ کاری میں دل چسپی ظاہر کی، سی پیک حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہےاور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی اور مواصلات کے شعبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سےآئی ایم ایف وفدکی ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ  چینی اور روسی کمپنیوں نے اسٹیل ملزکی بحالی میں دل چسپی کا اظہار کیا، چینی اورروسی کمپنیوں کی پیشکش کاجائزہ لیا جارہا ہے.  اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی کی صحیح سمت پر گامزن ہے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے حکومت کاروبار میں آسانی کے ساتھ ساتھ متوقع سرمایہ کاروں کو مراعات بھی فراہم کرے گی۔

Related Posts