قائداعظم جان گئے تھےبھارت میں مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائداعظم جان گئے تھےبھارت میں مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان عمران خان کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، قائداعظم جان گئے تھے کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہوچکا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، قائداعظم جان گئے تھے کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہوچکا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں نے جدہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورے کا مقصد سعودی قیادت کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، میرا سعودی عرب آنے کا مقصد بھی یو این جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے، یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی، کافی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا لیکن اب ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،  سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمایہ کے تحفظ کے لیے قانونی اصلاحات لارہے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا تھا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پرحملے کی بھی شدید مذمت کی تھی۔.

Related Posts