نیب حراست میں خورشیدشاہ کی طبعیت ناساز،پولی کلینک منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا
خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی احتساب بیوروکی جانب سے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں گرفتاررہنما پیپلزپارٹی بیمارپڑگئے ،انہیں پولی کلینک اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔

نیب کی حراست میں  خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک کے سی سی یو میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کی حالت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔

 تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے، انہیں سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے، جس کے باعث پیپلزپارٹی رہنما کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز طبی معائنے پر خورشید شاہ کا بلڈپریشر اور شوگر لیول معمول سے زیادہ تھا جبکہ دل کی دھڑکن بھی معمول سے زیادہ تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سےملاقات کے لیے  اسپتال پہنچے تو نیب حکام نےانہیں روک دیا تاہم  اعتزاز احسن کو ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔ خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد اعتزاز احسن نے پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا ہے، کسی کے گھر پر چھاپے مارنا، گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کوحراست میں لے لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی مشترکہ ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں قائم ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، ان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں اور منی لانڈرنگ کے سلسلے میں تحقیقاتی سوال نامہ بھی دیا گیا تھا۔

خورشید شاہ نے نیب کی جانب سے عائد تمام الزامات کو مسترد کردیاتھا، علاوہ ازیں آج نیب نے خورشید شاہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا تھا جہاں ان کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظورکر لیاگیا۔

مزیدپڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

نیب کی ٹیم نے احتساب عدالت سے خورشید شاہ کو سکھر منتقلی کے لیے ایک ہفتے کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

Related Posts