وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے بعد 7 روزہ دورے پر امریکا روانگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کاچین کے 70ویں قومی دن پرچینی عوام کومبارکباد
اسلام آباد: چین کے 70 وین قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے سچے دوست چین کو مبارک باد دیتاہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان دورۂ سعودی عرب کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے  امریکا کے 7 روزہ  دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ مدینہ منورہ سے چارٹرڈ پرواز پر امریکا روانہ ہوئے ہیں جہاں 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے اقوامِ عالم کو آگاہ کریں گے جبکہ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کے علاوہ دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب لاہور کا احدچیمہ کی اربوں کی جائیدادیں تحویل میں لینےکاحکم

امریکی تھنک ٹینکس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مظلوم کشمیریوں سے روا رکھی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ امریکی سول و عسکری قیادت سے بھی وزیر اعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والے دورۂ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی، معاشی چیلنجز اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ 

یاد رہے کہ امریکا کےلیے روانہ ہونےسےقبل وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ اوروفدکےہمراہ عمرے کی ادائیگی کی ،اس موقع پروزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے بیت اللہ کاخصوصی دروازہ کھول دیاگیاجہاں انہوں نے نوافل اداکیے۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نےوفد کےہمراہ  مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ،اراکین وفد کےلیے خاص طورپرخانہ کعبہ کادروازہ کھول دیاگیا،وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،معاون خصوصی زلفی بخاری  اور دیگر نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئےاورپاکستان ،کشمیر اور اہل اسلام کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی،خانہ کعبہ کادروازہ کھول دیاگیا

Related Posts