وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی،خانہ کعبہ کادروازہ کھول دیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی،خانہ کعبہ کادروازہ کھول دیاگیا
امریکا کےلیے روانہ ہونےسےقبل وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ اوروفدکےہمراہ عمرے کی ادائیگی کی ،اس موقع پروزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے بیت اللہ کاخصوصی دروازہ کھول دیاگیاجہاں انہوں نے نوافل اداکیے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کےلیے روانہ ہونےسےقبل وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ اوروفدکےہمراہ عمرے کی ادائیگی کی ،اس موقع پروزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے بیت اللہ کاخصوصی دروازہ کھول دیاگیاجہاں انہوں نے نوافل اداکیے۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نےوفد کےہمراہ  مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ،اراکین وفد کےلیے خاص طورپرخانہ کعبہ کادروازہ کھول دیاگیا،وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،معاون خصوصی زلفی بخاری  اور دیگر نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئےاورپاکستان ،کشمیر اور اہل اسلام کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگیں ۔

خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم کی انتظامیہ نے وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل اراکین کو آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا، وزیراعظم نمازجمعہ وفد کے ساتھ حرم شریف میں ادا کریں گے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد آج مدینہ منورہ سے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سےقبل وزیر اعظم نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے  سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts