وفاقی کابینہ،وزیراعظم سمیت متعددوزراکی مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی مخالفت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan federal cabinet

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر امور کے علاوہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا معاملہ بھی زیرغور آیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ان کی بیرون ملک روانگی کی بھرپور مخالفت کی اور کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے، وزیراعظم سمیت متعدد وزرا نے ان کی کی رائے سے اتفاق کیا۔

وفاقی کابینہ کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آٹےکی ذخیرہ اندوزی پربریفنگ دی گئی جبکہ جناح ایئرپورٹ کی غیراستعمال شدہ زمین کی جگہ سکوک بانڈ جاری کرنے اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کا معاملہ مؤخر کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لوک سبھا میں شہریت بل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے وزارت توانائی کو طریقہ کار تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کمیشن پر وزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ طلب کی گئی جبکہ اوورسیز فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مسابقتی کمیشن کے کردار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسابقتی کمیشن کوفعال ادارہ بنایاجائے جبکہ پبلک سروس کمیشن کےسی ایس ایس سے متعلق سمری مسترد کردی ، سمری میں مقابلے کے امتحان سے قبل پری ٹیسٹ کی تجویز دی گئی تھی۔

Related Posts