وزیر اعظم بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عمران خان بھارت پر پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری
عمران خان بھارت پر پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت پر افغانستان سے تجارت کرنے کے لیے بھی پاکستانی زمین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے تین سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی

انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قانونی تقاضوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جس کام کی ابتدا کی تھی، اسے ہم انتہا تک لے کر جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں  نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج ہوگا۔ کشمیری قوم آزاد ی چاہتی ہے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

 وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:   مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری