ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے تین سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے تین سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی
ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے تین سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پر کی گئی  گولہ باری سے تین سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید اور 3 زخمی  جبکہ تین گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

گزشتہ روز کی گئی بھارتی گولہ باری  سے نوشین نامی تین سالہ بچی اور 45 سالہ عبدالجلیل  شہیدہوئے جبکہ زخمی ہونے والے 3افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔شیریں مزاری

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایل او سی کے نیکرن سیکٹر میں عام افراد کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ  دو ہفتے قبل  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔ اس کے ردِ عمل میں پاک فوج کی طرف سے بھی مؤثر اور بھرپور کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ بھارت کے کئی بنکرز بھی تباہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے گزشتہ روز میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

Related Posts