افغانستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے، وزیر اعظم
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، پاکستان اور خطے کے لیے محفوظ، مستحکم اور پرامن افغانستان کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا اور پاکستان سپین تعلقات میں مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری کے مثبت کردار پر زور دیا، سپین کے وزیر خارجہ نے سفارتی اور بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سپین میں پاکستانیوں کے لیے سپین حکومت کیمثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ امسال پاکستان اور سپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، دونوں ممالک اس موقع کو مخصوص تقریبات کے ذریعے منائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد عالمی برادری کے نقطہ نظر میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان عمر شریف کی مدد کیلئے تیار، شہباز گل کی تصدیق

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اورمعاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Posts