وزیر اعظم کی چینی بحران کے ذمہ داران کیخلاف ایکشن پلان کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM approves action plan against beneficiaries named in sugar inquiry report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری رپورٹ میں بحران کے ذمہ داران اور مستفید ہونیوالے افراد کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

اتوار کے روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انکوائری کمیشن کی تیار کردہ سفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

اس سے قبل 22 مئی کو احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ یہ ملک کے لئے تاریخی دن ہے کیونکہ کسی بھی سابقہ ​​حکومت میں ایسا کمیشن بنانے کی جرات نہیں تھی۔

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ماضی میں نہ تو ایسے معاملات پر تحقیقات کی گئی اور نہ ہی کسی حکومت میں ہمت ہوئی کہ وہ تحقیقات کو عام کریں۔

مزید پڑھیں:گرفتاری کا خطرہ ٹلنے کے بعد شہباز شریف کا9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے تمام سرکاری مشیروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں  جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائیگا اور ذمہ داران کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔

Related Posts