یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک
یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوکرین میں ایک تربیتی پرواز کے دوران قومی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے باعث 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوکرینی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہماری فضائیہ کا طیارہ کھاریکیو نامی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ کیڈٹس کی جانوں کا ضیاع یوکرین کیلئے عظیم قومی نقصان ہے۔

گزشتہ شب ہونے والے اِس افسوسناک حادثے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آچکی ہے جس میں اے این 26 ٹرانسپورٹ پلین کی باقیات دیکھی جاسکتی ہیں۔ جاں بحق ہونے ولے زیادہ تر افراد فوجی اسٹوڈنٹس (کیڈٹس) تھے۔

بدقسمت طیارے میں 27 افراد سوار تھے جن میں سے 20 کیڈٹس جبکہ 7 عملے کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ شب تک 22 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی، بعد ازاں 3 مزید لاشیں بھی تلاش کر لی گئیں۔

حکام کے مطابق کچھ کیڈٹس طیارہ حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ کھاریکیو نامی شہر جس کے قریب حادثہ رونما ہوا، ملک کی شمال مشرقی سمت میں واقع ہے۔ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: یوکرین سے  گندم کا تیسرا ٹرک کراچی پورٹ پہنچ گیا

Related Posts