کراچی: شہر قائد میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہری انتظامیہ نے ضلع جنوبی اور وسطی میں سیکورٹی خدشات کو کم کرنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 10 اور 11 دسمبر کو نافذ العمل رہے گی اور اس دوران عوامی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی کے تحت پانچ افراد سے زیادہ کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب کراچی کے مرکزی ضلع میں بھی اسی قسم کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
کراچی میں سردی ، آج درجہ حرارت کتنا، مزید کتنے دن ٹھنڈ رہے گی؟
کراچی کے کمشنر نے دو دن کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کی ہیں جو 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ اس پابندی کے تحت موٹرسائیکلوں اور اسکوٹروں پر پیچھے بیٹھنے اور اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
پابندی کے نفاذ کے بعد ڈبل سوار ی پر پابندی کی کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کیا۔