ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وباءکے باعث بند کیے گئے فضائی، زمینی اور سمندری راستے پاکستان کیلئے کھول دئیے ہیں جس کے بعد پی آئی اے کی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا۔ آج سے مسافر پی آئی اے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا سکیں گے۔
سعودی عرب نے فضائی، زمینی اور سمندری راستے کھول دئیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر سے سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سعودی عرب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بین االاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا جس سے دنیا بھر میں عازمینِ حج و عمرہ کو مشکلات کا سامنا رہا۔
عمرے کیلئے پاکستان سے جانے والے عازمین بھی پریشان رہے کیونکہ سعودی حکومت کے اِس اقدام سے پاکستان سے عمرے کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کے باعث سعودی عرب نے عالمی فلائٹ آپریشن معطل کردیا