پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کچھ دیر میں کیے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کس کمپنی نے کتنا پیسہ کمایا؟ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات شروع
کس کمپنی نے کتنا پیسہ کمایا؟ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کردی گئی ہے  جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کرنے پر مشاورت کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی اضافہ وزیرِ اعظم کی منظوری سے کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے جبکہ وزیرِ اعظم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی دیکھی گئی

Related Posts