اختیارات میں کمی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB chief executive Wasim Khan resigns

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں اختیارات کی جنگ مزید شدید ہوگئی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد بورڈ میں اختیارات کی جنگ کی وجہ سے وقار یونس اور مصباح الحق کے بعد چیئرمین وسیم خان بھی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ انہیں رمیز راجہ کے چیئرمین بننے پر تحفظات تھے۔بالنگ کوچ وقار یونس نے مصباح الحق سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کے خلاف تھے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق چیف سیلیکٹر کے طور پر خدمات سے دستبردار ہونے کے بعد بھی سلیکشن پر اپنی رائے دینا چاہتے تھے، انہیں قومی ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے جبکہ رمیز راجہ دونوں کوچز کو اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرچکے تھے کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا میں نیا کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں:سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی رمیزراجہ کے چیئرمین بننے سے ناخوش تھے کیونکہ رمیز راجہ کے آنے کے بعد ان کے اختیارات کم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

Related Posts