کراچی: سندھ حکومت نے 12 سال اور زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن پر والدین کو کسی بھی قسم کے ری ایکشن کا ذمہ دار بنانے کیلئے فارم جاری کردیا۔
این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12سال اور اس سے زائد کی عمرکے بچوں کوکوروناکی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اسکولوں کو طلبہ کی رجسٹریشن اور ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی کے لیے فارم جاری کردیئے ہیں۔
ریجنل ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے اسکولوں کے ذریعے والدین کو بھیجے گئے اس فارمز کے ذریعے والدین سے حلف نامہ پر کروایا جارہا ہے جس میں ویکسین لگنے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ ری ایکشن کی ذمہ داری والدین پر ہی عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں:
حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم
ویکسین لگوانے کے بہانے لے جا کر خاتون کی عزت لوٹ لی گئی