آسکر ایوارڈ یافتہ فلم یراسائٹ میں کردار نبھانے والے اداکار کا 48سال کی عمر میں انتقال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پیراسائٹ میں کردار نبھانے والے اداکار لی سن کیون انتقال کر گئے ہیں جنہیں آخری بار جنوبی کوریا میں دیکھا گیا۔ان کی عمر 48سال تھی۔ 

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پیراسائٹ میں کردار نبھانے والے اداکار لی سن کیون انتقال کر گئے ہیں جنہیں آخری بار جنوبی کوریا میں دیکھا گیا۔ان کی عمر 48سال تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق 48سالہ لی سن کیون آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میں اپنی جاندار اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کے باعث مشہور ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لی سن کیون کو کار میں بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا تھا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzMTcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDMxNyAtINit2LHYpyDYudmF2LEg2qnbjCDYqNmI2YTaiCDYqti12KfZiNuM2LEg2YbbkiDYqtuB2YTaqduBINmF2obYpyDYr9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0MzE4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2hpcmEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itit2LHYpyDYudmF2LEg2qnbjCDYqNmI2YTaiCDYqti12KfZiNuM2LEg2YbbkiDYqtuB2YTaqduBINmF2obYpyDYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2qnZhSDYudmP2YXYsduMINmF24zauiDYtNmI2KjYsiDaqduMINiv2YbbjNinINmF24zauiDZgtiv2YUg2LHaqdq+2YbbkiDZiNin2YTbjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhtuMINin2K/Yp9qp2KfYsduBINit2LHYpyDYudmF2LEg2KjZiNmE2ogg2ojYsduM2LPZhtqvINm+2LEg2LTYr9uM2K8g2KrZhtmC24zYryDaqduMINiy2K8g2YXbjNq6INii2q/YptuM2rrblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

ڈاکٹروں نے کورین فنکار کو مردہ قرار دے دیا تاہم یہ فی الحال واضح نہیں ہوسکا کہ اداکار لی سن کیون نے خودکشی کی ہے یا نہیں۔ پولیس کو لی سن کیون کی جانب سے گھر چھوڑنے سے قبل نوٹ تحریر کرنے کی رپورٹ بھی موصول ہوئی ہے۔

کورین خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس اکتوبر سے ہی کورین فنکار لی سن کیون منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمے میں تفتیش کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی سیول کے مرکزی حصے میں ایک پارک میں کھڑی ہوئی ملی۔

Parasite' actor Lee Sun-kyun found unconscious at park in Seoul

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آنجہانی فنکار پر الزام تھا کہ انہوں نے سیول کے ایک بار میں ایک ملازم کے ہمراہ منشیات کا استعمال کیا تھا جبکہ لی سن کیون کا کہنا تھا کہ مجھے استعمال کردہ چیزوں کے منشیات ہونے کا علم نہیں تھا۔

Parasite actor Lee Sun-kyun found dead, South Korean officials say | CBC News

تحقیقات کے دوران لی سن کیون کی ساکھ اور شہرت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا اور انہیں ایک تجسس سے بھرپور ٹی وی سیریز ”نو وے آؤٹ“ کی کاسٹ سے نکال دیا گیا جس کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر کے دوران کردیا گیا تھا۔

Related Posts