فلسطینیوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینیوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا
فلسطینیوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی عدالت کے فیصلے کی غزہ کے فلسطینیوں نے مذمت کرتے ہوئے اسے ناکام عدالت قرار دیا۔غزہ میں فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صرف امداد کافی نہیں ہے بلکہ انہیں دیرپا جنگ بندی چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی جس میں اسرائیل کو چار ماہ سے جاری خوفناک بمباری اور زمینی حملے بند کرنے حکم تک جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت نے فیصلے میں اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے تاہم جنگ بندی اور غزہ میں تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی کوئی بات تک نہیں کی۔

الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بعض فلسطینیوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہیں لیکن حیران بالکل نہیں۔ کیونکہ انہیں نہ عالمی برادری اور نہ ہی عالمی نظام انصاف پر اعتماد ہے جو اب تک غزہ میں خونریزی کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

الاقصیٰ شہداء اسپتال کے باہر موجود 54 سالہ احمد النفر نے کا کہنا تھا کہ مجھے ایک چھوٹی سی امید تھی کہ شاید عدالت غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ دے گی، لیکن فیصلہ سن کر میری ساری امیدیں دم توڑ گئیں، یہ ناکام عدالت ہے۔

النفر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹیوں کو فون پر کہا کہ عدالت کا فیصلہ“مثبت اور ہمارے حق میں ”ہوگا جس میں جنگ بندی ختم کرنے کا فیصلہ آئے گا۔ لیکن میں غلط تھا، میں بہت اداس اور مایوس محسوس کر رہا ہوں،مار دو ہم سب کو، اسرائیل غزہ پر ایٹم بم گرائے اور ایک ہی بار ہمیں اس عذاب سے نجات دلائے۔انہوں نے روتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

Related Posts