پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13اعشاریہ 02 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s foreign reserves

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: یکم مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 13اعشاریہ 02 ملین امریکی ڈالر رہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر 7 895اعشاریہ7 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 54 ملین ڈالر کم ہو کر 7895اعشاریہ 7 ملین امریکی ڈالر رہ گئے ہیں۔

دریں اثنا، اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5124اعشاریہ 3 ملین ڈالر رہے۔23 فروری 2024 کو ختم ہونے والے پچھلے ہفتے میں ملک کے پاس موجود کل مائع غیر ملکی ذخائر 13038اعشاریہ 5 ملین ڈالر تھے۔

ان میں مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر 7949.6 ملین ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5088.9 ملین ڈالر تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت مالی بحران سے گزر رہا ہے اور آئی ایم ایف سے نئے قرض مطالبہ کر رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف نئی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ بیل آؤٹ پیکیج کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

Related Posts