پاکستان کے ای گیمرز نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ای گیمز کے فائنل راونڈ میں تین رکنی پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے ای گیمز میں اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کیا اور جنوبی کوریا کی مخالف ٹیم کو شکست دیکر ای گیمز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
They have done it! Pakistan wins the #Gamers8 TEKKEN 7 Nations Cup! ????????????????????
???????? Pakistan 3⃣ – 2⃣ South Korea ???????? pic.twitter.com/llI0B05R0D
— Gamers8 Esports (@Gamers8GG) July 9, 2023
پاکستان کی جانب سے ٹائٹل جیتنے پر سعودی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی اور پانچ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی، پاکستانی ای گیمرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کھیل کر اچھا لگا اور ہماری کوشش یہی تھی کہ ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔