پاکستانی فنکاروں کی جانب سے جڑانوالہ واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی مذہب میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے یہ ایک شرمناک حرکت ہے، اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں دعاگو ہوں کہ امن اور اتحاد کی فضا قائم ہو۔
آئیے دیگر فنکاروں کے ردعمل پر ایک نظر ڈالیں:
یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے مسیحی کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھر، مسیحی برادری کے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور مال و اسباب کو نذر آتش کردیا جس کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔