بالی ووڈ اداکارہ کیرا نائٹلی کی نئی جاسوسی تھرلر ’بلیک ڈووز‘ 5 دسمبر 2024 سے نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔
چھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز جاسوس ہیلن ویب (کیرا نائٹلی) کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اپنے محبوب کے قتل کا بدلہ لینے کے ساتھ اپنی خفیہ اور خطرناک زندگی کے مسائل سے نبردآزما ہے۔
کہانی کا خلاصہ:
ہیروئن ہیلن ویب ایک خفیہ جاسوسی تنظیم ’بلیک ڈووز‘ کے لیے کام کرتی ہے۔ اپنے محبوب کے پراسرار قتل کے بعد وہ قاتل سام ینگ (بین وِشاو) کے ساتھ مل کر ایک عالمی سازش بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ سیریز ایکشن اور جذباتی پیچیدگیوں کا حسین امتزاج ہے، جو جاسوسی کی دنیا کو منفرد انداز میں پیش کرتی ہے۔
مرکزی کاسٹ:
کیرا نائٹلی: ہیلن ویب کے کردار میں
بین وِشاو: سام ینگ کے کردار میں
کہانی :
ہیروئن کو اپنے محبوب کے قتل کی تحقیقات کے دوران اپنے شوہر، جو کہ ایک ابھرتے ہوئے سیاستدان ہیں، اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے درمیان جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ سیریز محبت، دھوکہ دہی، اور قربانی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
کہاں دیکھیں؟
’بلیک ڈووز‘ صرف نیٹ فلکس پر دستیاب ہے جس میں نیٹ فلکس کے بیسک ود ایڈز پلان کے صارفین بھی شامل ہیں۔
پس پردہ حقائق:
اس سیریز کے تخلیق کار بارتن ہیں، جنہوں نے اسے ایک مختلف انداز میں پیش کیا ہے، جہاں جاسوسی کے روایتی ڈھنگ کے بجائے کرداروں کے جذبات اور مشکلات پر توجہ دی گئی ہے۔ بارتن نے ایک حقیقی کہانی سے متاثر ہو کر سیریز لکھی، جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کی موت کے بعد اس کی خفیہ زندگی کا پتہ چلا۔
دوسرے سیزن کی تیاری:
مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نیٹ فلکس نے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے سیزن کی منظوری دے دی ہے۔اگر آپ جذبات سے بھرپور ایک منفرد جاسوسی کہانی دیکھنا چاہتے ہیں، تو ’بلیک ڈووز‘ آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔