سوشل میڈیا پر 6 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے پاکستانی بالر محمد ذیشان کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر 6 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے پاکستانی بالر محمد ذیشان کے چرچے
سوشل میڈیا پر 6 فٹ 8 انچ قد رکھنے والے پاکستانی بالر محمد ذیشان کے چرچے

لاہور: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں مبینہ طور پر شامل پاکستانی فاسٹ بالر محمد ذیشان کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جن کا قد 6 فٹ 8 انچ بتایا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفاسٹ بالر محمد ذیشان کی مختصر دورانیے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا صآرفین کا دعویٰ ہے کہ محمد رضوان پنجاب کے شہر فیصل آبادمیں ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد ذیشان کو 3 گیندیں پھینکتے دکھایا گیا، تاہم سامنے موجود بیٹر کیلئے انہیں کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ محمد ذیشان نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی یاد تازہ کردی۔

واضح رہے کہ طویل قد کا تعلق کسی بھی بالر کی پھینکی گئی گیند کی رفتار سے بھی ہوتا ہے، عالمی سطح پر زیادہ تر طویل القامت کھلاڑیوں کو ہی فاسٹ بالر کے طور پر منتخب کیاجاتا ہے۔ قد کم ہونے سے بالنگ کی اسپیڈ پر فرق پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد عامر کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصویر شیئر کردی

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ محمد ذیشان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو چاہئے کہ محمد ذیشان جیسے باصلاحیت بالر کو پاکستان کیلئے کھلائیں۔

اس حوالے سے سابق انگلش کرکٹر ایان پونٹ کا کہنا ہے کہ میں اس بچے کو بالنگ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جس کا ایکشن تکنیکی اعتبار سے زبردست اور  بازو، ٹانگ اور سینے کا استعمال کرتے ہوئے بالنگ کا انداز شاندار ہے۔ 

 

Related Posts