حسد ایک بد ترین بیماری ،انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے ،اداکارہ ریشم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani Actress/Model Resham
Pakistani Actress/Model Resham

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسرے کیلئے دل میں حسد اوربغض رکھنے والے ساری زندگی چین نہیں پاتے اور ساری علامات ان کی شخصیت سے واضح ہو تی ہیں ۔

مثبت سوچ رکھنے والے لوگ دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور ان کے حصے میں کامیابیاں بھی زیادہ آتی ہیں۔

میڈیا کو سے بات چیت میں ریشم نے کہا کہ میں کسی کیلئے دل میں بغض نہیں رکھتی بلکہ اگر مجھے کسی سے کوئی شکوہ یا شکایت ہو تومیں اسے منہ پر کہہ دیتی ہوں۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کا سرعام پھانسی کا خیر مقدم، مخالفت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

حسد ایک بد ترین بیماری ہے جو انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے ،ایسا شخص خود کچھ کرنے کی بجائے دوسروں کی ناکامی کیلئے دعائوں میں لگا رہتا ہے۔

ریشم نے کہاکہ میں سوشل ہوں اور مجھے دوستوں سے ملنا اچھا لگتا ہے ،مجھے اب شخصیت کو جانچنے کا ہنر بھی آ گیاہے ۔

زندگی میں اچھے اور برے دونوں طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے لیکن آپ نے خود محتاط رہنا ہوتا ہے ۔

Related Posts